26 جنوری ، 2014
ممبئی… سلمان خان کی فلم جے ہو انہی کی پچھلی فلم ایک تھا ٹائیگر کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔چند روز پہلے دبنگ خان کی موسٹ اویٹڈ فلم جے ہو ریلیز تو ہوگئی لیکن شائقین کو اس فلم سے جتنی امیدیں وابستہ تھیں وہ اب تک پوری ہوتی نظر نہیں آرہیں۔فلم پہلے دن اوسط درجے کا بزنس کرپائی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق سلمان کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کا پہلے دن کا بزنس جے ہو کے پہلے روز کے برنس سے کہیں زیادہ رہا تھا۔جے ہو پہلے روز محض 17 کروڑ کماپائی جبکہ ایک تھا ٹائیگر کا پہلے روز بزنس 33 کروڑ رہا تھا یاد رہے کہ کہ جے ہو کی پبلسٹی کیمپین میں سلمان کے ساتھ ساتھ عامر خان نے بھی ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن کیا کہا جائے لگتا ہے کہ سلمان کی محنت اس بار رائیگاں چلی جائے گی۔