27 جنوری ، 2014
ہالی وڈ…نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلمAlong Ride کا راج ہے۔ کامیڈی سے بھرپور فلمAlong Ride ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر ہے۔ اس فلم نے مزید دو کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ فلم مجموعی طور پر اب تک سات کروڑ 54 لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔ فلم میں اداکار آئس کیوب اور کیون ہارٹ پولیس والوں کے کردار نبھا رہے ہیں۔نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے " لون سروائیور" دوسرے نمبر پر رہی۔ سچی کہانی پر مبینی اس فلم نے مزید ایک کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی کہانی امریکی نیوی سیلز کے گرد گھومتی ہے جنھیں طالبان لیڈر کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے افغانستان بھیجا جاتا ہے مگر ان کا مشن ناکام رہتا ہے۔تیسرے نمبر پر ہے 3 ڈی اینی میٹڈ فلم دی نٹ جاب۔کامیڈی سے بھرپور اس فلم نے ایک کروڑ تئیس لاکھ ڈالرکمالیے ہیں۔