Geo News
Geo News

پاکستان
27 جنوری ، 2014

ڈیرہ بگٹی:16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی:16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی…بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ گیس فیلڈ میں دھماکے سے 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پیر کوہ گیس فیلڈ میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو رات گئے پھٹ گیا۔ دھماکے سے پائپ لائن کو بری طرح نقصان پہنچا اور گیس کے کنویں نمبر15 سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :