Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
27 جنوری ، 2014

میرا کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ،شیشہ توڑ دڈالا

میرا کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ،شیشہ توڑ دڈالا

لاہور…لاہورمیں نامعلوم شخص نے حملہ کرکے اداکارہ میرا کی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا،میرا کا کہنا ہے کہ انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کیلیے لبرٹی مارکیٹ میں تھیں جہاں نا معلوم شخص نے انکی گاڑی پر حملہ کرکے شیشہ توڑ ڈالا ۔ میرا کا کہنا ہے کہ انہیں کئی روز سے ملک چھوڑنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ اْدھر پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا پر حملے کی کوئی اطلاع ملی ہے نہ میرا نے کوئی درخواست دی ہے۔

مزید خبریں :