Geo News
Geo News

پاکستان
28 جنوری ، 2014

جرائم میں کمی ہوئی ہے،کراچی آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

 جرائم میں کمی ہوئی ہے،کراچی آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسٹریٹ اور دیگر جرائم میں کمی کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیوکا افتتاح سینٹر ل پولیس آفس میں ہوا ۔جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ تھے ،،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو 88.6 سے ٹریفک حادثات اور دیگر مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ پولیس کوجدید آلات اور اسلحہ دینے کے لئے برطانیہ اور امریکا نے پیش کش کی ہے جدید آلات کی دو ماہ کے اندر تنصیب ہوگی جو جرائم کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تحفظ پاکستان اردیننس جیسے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :