28 جنوری ، 2014
کراچی …محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا .ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا ہے،جبکہ بلوچستا ن کے میدانی علاقو ں میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،، خیبر پختو نخوا میں نوشہرہ ،مردان ،چارسدہ ،اور نتھیا گلی میں موسم سرد ہے ،پنجاب اور سندھ میں سردی کی شدت میں کمی آئیہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود رہے گا،آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 11،استور منفی 08 اور ہنزہ منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔