31 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی آڑ میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے اور قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھاکہ امتیاز صفدر وڑائچ اپنے بیانات سے پیپلز پارٹی کی ڈوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتے، عوام چوہدری برادران جیسے سیاست دانوں کو پہچان چکے ہیں، امیر مقام کو ن لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے اصولی سیاست کے تحت چوہدریوں کو خیر باد کیا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ چوہدریوں نے اقتدار کیلئے ان لوگوں سے بھی دوستی کر لی ہے جنہیں وہ دشمن کہتے تھے۔