Geo News
Geo News

صحت و سائنس
29 جنوری ، 2014

بے سکون نیند کینسر کے مرض کا باعث؛ تحقیق

بے سکون نیند کینسر کے مرض کا باعث؛ تحقیق

نیویارک…امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق بے ربط اور بار بار ٹوٹنے والی نیند سے نا صرف قوت مدافعت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، بلکہ کینسر کا مرض لاحق ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق چوہوں پر کئے گئے تجربات سے حاصل نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بے سکون نیند کی صورت میں کینسر کا مرض زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،کیونکہ نیند میں مسلسل خلل سے جسم کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے،جس سے کینسر کے خلاف لڑنے والے خلیے کمزور ہوجاتے ہیں۔ اس کے برعکس بھرپور نیند لینے کی صورت میں جسم کا مدافعتی نظام غیر ضروری بننے والے خلیوں کا خاتمہ کردیتا ہے۔

مزید خبریں :