پاکستان
29 جنوری ، 2014

وزیراعظمکے مذاکرات کے اعلان کیلئے دعاگوہیں،متحدہ رابطہ کمیٹی

 وزیراعظمکے مذاکرات کے اعلان کیلئے دعاگوہیں،متحدہ رابطہ کمیٹی

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر میں شدت پسندوں سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلے میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس میں جب تمام سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کامشورہ دیاتھا ،ایم کیوایم نے اس وقت بھی کہاتھاکہ اگر تمام سیاسی جماعتوں کی یہی رائے ہے توامن کی خاطرہم بھی اس کے حق میں ووٹ دیتے ہیں۔آج وزیراعظم نوازشریف نے مذاکرات کیلئے جواعلان کیاہے ہم اس کے لئے دعاگوہیں۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر بم دھماکوں کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس کے واقعہ کے نتیجے میں رینجرز کے ایک اہلکار کی شہادت اور دیگر سیکورٹی اہلکار سمیت چھ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو بزدالانہ کارروائی قرار دی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا جو عناصر سیکورٹی اہلکار اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ مسلمان تو کجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی قسم کی ریایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقا ت کروائی جائے اور ملوث دہشت گردعناصر کو جلد از جلد گر فتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار کی مغفرت اورسوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر سیکورٹی اہلکاراور شہریوں سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاکBمیں واقع رینجرزہیڈکوارٹرکے قریب خودکش حملہ اوورکوروکنے والے اسپکٹر جاویدشہیدکواعلیٰ ترین اعزازدیاجائے اورشہیدکی بیوہ اوربچوں کومعاوضہ اداکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزکی جانب اسپکٹرجاویدکواعلیٰ ترین اعزازدینے کی سفارش کی ایم کیوایم کی جانب سے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ رینجرزہیڈکوارٹرپرڈیوٹی پرمامور اسپکٹرجاویدشہیدنے جس بہادری ،ہمت سے اپنی جان کا نذرانہ دیکررینجرزہیڈکوارٹرپرخودکش حملہ روک کرنہ صرف رینجرز ہیڈکوارٹرکوبڑی تباہی سے بچابلکہ رینجرزکے جوانوں اوردیگرعملے سمیت کئی زندگیوں کومحفوظ بناکر انسانیت کی خدمت کا ثبوت دیاہے جس پرشہیداسپکٹرجاویدکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

مزید خبریں :