Geo News
Geo News

پاکستان
30 جنوری ، 2014

کراچی: اے این پی کارکن کے گھر پر دھماکے، 16افراد زخمی

کراچی: اے این پی کارکن کے گھر پر دھماکے، 16افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکوں سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق قصبہ کالونی کے علاقے محمد پور میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن محمد علی کے گھر کے باہر 2 دھماکے ہوئے۔ پولیس، ریسکیو اہلکاراور میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر تیسرا دھماکا ہوا، اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے کارکن محمد علی اور ایک ریسکیو اہلکار شامل ہے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکوں میں 2 ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں 2 دھماکے ہوئے جن میں ایک نصب بم کا اور ایک دستی بم کا تھا جب کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لینڈ مافیا کے تنازعات کا نتیجہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :