پاکستان
31 مارچ ، 2012

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ''ارتھ آور'' منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ''ارتھ آور'' منایا جا رہا ہے

کراچی…زمین سے اظہار محبت کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اضافی لائٹیں بند کر کے توانائی بچانے کا عہد کیا گیا ۔جیو کے دفاتر میں بھی کارکنوں نے اضافی بتیاں بجھا کر ایک گھنٹے اضافی بتیاں بجھا کر اور شمعیں روشن کر کے توانائی بچانے کا عہد کیا ۔پاکستان میں ''''ارتھ آور ''''کا آغاز رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو رہا ہے جو ساڑھے نو بجے تک رہے گا ۔ارتھ آورکے موقع پراسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس اورلاجزکی لائٹس بند کی گئیں ، ایوان صدر،وزیراعظم ہاوٴس،وزیراعظم سیکریٹریٹ،سپریم کورٹ میں بھی لائٹس بند کر دی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ پشاورمیں خیبرپختونخوااسمبلی کی تمام لائٹس،پنجاب اسمبلی کی90فیصدلائٹس ،کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اوربلوچستان اسمبلی کی لائٹسکوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اوربلوچستان اسمبلی کی لائٹس،بادشاہی مسجد،مینارپاکستان پرلائٹس ،لاہورمیں ایوان وزیراعلیٰ کی اضافی روشنیاں بند کی گئیں۔ارتھ آور منانے والوں نے ہرسال اسی جذبے سے ارتھا آورمنانے کا بھی عہد کیا ۔

مزید خبریں :