30 جنوری ، 2014
کرائسٹ چرچ…یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ 2015کیلئے کوالی فائی کرلیا،اس طرح میگاایونٹ کیلئے ٹیموں کی تعدادمکمل ہوگئی۔ورلڈکپ 2015میں دوٹیموں کی جگہ خالی تھی،جسے پرکرنے کیلئے نیوزی لینڈمیں ورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈہوا،یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے فائنل میں جگہ بناکر ورلڈکپ کاٹکٹ حاصل کرلیا۔سپرسکس کے آخری میچ میں یواے ای نے نمیبیا کو 36رنزسے شکست دی،اسکاٹ لینڈ نے کینیا کوتین وکٹ سے ہرادیا۔یواے ای کو 1996کے بعدپہلی بارورلڈکپ میں انٹری ملی ہے،اسکاٹ لینڈ نے1999اور2003کے ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔