31 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…ماہر آرٹسٹ نے مالٹوں کے چھلکے کو موم بتیوں میں تبدیل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مالٹا کھانے کے بعد اس کے چھلکے کو کچرا سمجھ کر پھینکنے کی ضرورت نہیں کیونکہ لو ڈشیڈنگ کے وقت چھلکا بھی بہت کارآمدہوسکتاہے۔یقین نہیں آتا تو خود ہی دیکھ لیں، آرٹسٹ نے مالٹے کے چھلکے کو دو گول پیالے کی شکل میں کاٹ کر ا یک حصے میں تیل جبکہ دوسرے حصے میں دھواں خارج کر نے کیلئے ڈیزائن کی صورت میں سوراخ بناکر اس کے اوپر ڈھک دیاہے۔روشنی بکھیرتی یہ مالٹا کینڈل ایک عام روائتی دیے کی طرح نظر آتی ہے جوکہ سستی ہو نے کے ساتھ ساتھ بنانے میں بھی انتہائی آسان ہے۔