31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم چار رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا،پہلے اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی ورکنگ سے متعلق امور پر غور کیاجائے گا۔ مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بتایا کہ جمعہ کی صبح وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کا سکوپ اور مینڈیٹ بھی طے کیا جائے گا۔ کمیٹی کے دیگر تین ارکان میں سابق سفیر رستم شاہ مہمند، میجر ریٹائرڈ عامر اور رحیم اللہ یوسف زئی شامل ہیں۔