Geo News
Geo News

پاکستان
31 جنوری ، 2014

کراچی: کلفٹن میں2 تلوار چورنگی سے پارک ٹاور تک سڑک کنٹینر لگا کر بند

کراچی: کلفٹن میں2 تلوار چورنگی سے پارک ٹاور تک سڑک کنٹینر لگا کر بند

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں2 تلوار چورنگی سے پارک ٹاور تک سڑک کنٹینر لگا کر بند کردی گئی،اہلسنت والجماعت نے آج ایرانی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ اے ایس پی کلفٹن عبادت نثار کے مطابق کلفٹن میں2 تلوار چورنگی سے پارک ٹاور تک آنے اور جانے والی سڑک کو کنٹینر لگاکر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 2 تلوار چورنگی سے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ کی جانب جانے اور آنے والی شاہراہ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔2 تلوار چورنگی سے پاک ٹاور کی جانب جاتے ہو ئے ایرانی قونصل خانہ قائم ہے جہاں اہلسنت والجماعت نے آج احتجاج کر نے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ضلع جنوبی میں دفعہ 144کے باعث مظاہروں اور دھرنوں کی اجازت نہیں ہے۔

مزید خبریں :