31 مارچ ، 2012
برلن…این جی ٹی…جرمنی میں جمناسٹک ایونٹ کے دوران معمر خاتون کی جمناسٹک صلاحیتوں نے وہاں موجود نوجوانوں کی چھٹی کرادی۔مکمل چست اور فٹ رہنا کسے کہتے ہیں کوئی جرمنی کی86سالہJohanna Quaasسے سیکھے جو اس عمر میں بھی اتنی مہارت سے جمناسٹک کرتبوں کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔حال ہی میں جرمنی میں ہونے والے ایک جمناسٹک ایونٹ میں Johannaنے ناصرف متوازی پولز پر اپنے شاندار جمناسٹک اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا بلکہ قلابازیوں اور دو ہاتھوں پر توازن برقرار رکھنے کے کرتب دکھاتے ہوئے موقع پر موجود حاضرین کے دل موہ لیے۔