31 جنوری ، 2014
اسلام آباد… جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ ہوگئی اور عدالت عظمی میں ججز کی تعداد پوری ہوگئی۔دوست محمد خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ان سے حلف لیا ،جسٹس دوست محمد خان کے سپریم کورٹ کاجج بننے سے عدالت عظمی میں ججز کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔