31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تو کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 112 روپے 76 پیسے فی لٹر پر ،ڈیزل کی قیمت 116 روپے 75 پیسے فی لٹر پر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت 141روپے 23پیسے فی لٹر پرہی برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 24پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت کم ہوکر 106 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوجائے گی جو 108 روپے تھی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ دو پیسے فی لٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس قیمت یکم فروری سے 101 روپے 24 پیسے سے کم ہوکر 100 روپے 22 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔ اوگرا کے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 3روپے چار پیسے جبکہ ڈیزل 5روپے 27پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی تھی۔