Geo News
Geo News

پاکستان
31 جنوری ، 2014

لاہور:تاجر سے 4کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

 لاہور:تاجر سے 4کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

لاہور …لاہور میں سی آئی اے سٹی پولیس نے لوہے کے تاجر سے 4 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جو تاجر کا قریبی رشتے دار نکلا۔پولیس کے مطابق شادباغ کے رہائشی اور مصری شاہ میں لوہے کے تاجر گلزار سے ملزم جمشید نے ٹیلی فون 4 پر کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر بچوں کو مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کر کے ملزم کو بادامی باغ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے موبائل فون اور 6سے زائد سمیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ملزم جمشید تاجر کا قریبی رشتہ دار ہے۔

مزید خبریں :