Geo News
Geo News

پاکستان
01 فروری ، 2014

مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ پولیس کو موصول

 مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ پولیس کو موصول

اسلام آباد…پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق خصوصی عدالت کا حکم نامہ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گیا ،25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر ملزم پرویز مشرف کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری کئے تھے، ملزم کو 25 لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس پرویز مشرف کو وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم نامہ ایک دو روز میں پہنچائے گی، 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر ملزم پرویز مشرف کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید خبریں :