پاکستان
01 اپریل ، 2012

لاہور :مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،نوجوان ہلاک

لاہور . . . .لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔نواں کوٹ کے علاقے جھگیاں ناگرہ میں نوجوان آصف کی شادی کی تقریب کے موقع پر ا سکے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث ایک نوجوان عبدلاستار گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔تاہم واقعہ میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :