02 فروری ، 2014
لاہور… مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اچھی ہے،ایشیاکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں،لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی پراعتماد ہیں ،لیکن دیگرٹیمیں بھی بنگلادیش کی کنڈیشز سے ہم آہنگ ہیں ،اس لئے غیرمعمولی کارکردگی دکھاناہوگی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ کوچ مقررکرنابورڈکاکام ہے،واٹمورکیساتھ اچھاوقت گزرا ،ان کی کوچنگ کاآخری میچ جیتنایادگاررہے گا۔