Geo News
Geo News

پاکستان
03 فروری ، 2014

مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی واقعہ: مزید ایک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی واقعہ: مزید ایک ملزم گرفتار

مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں پنچائیت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 9ہوگئی ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے نشانہ بنانے مزید ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مرکزی ملزم غلام یاسین پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ 7ملزمان ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔واقعے میں ملوث ایک ملزم سعید احمد عبوری ضمانت پر رہا ہے۔ 24جنوری کوپنچائت نیبھائی کے جرم کی سزا بہن کو سناتے ہوئے اجتماعی زیادتی کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :