03 فروری ، 2014
ریو ڈی جنیرو…برازیل میں سالانہ کارنیوال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، موسیقار، فنکار، اور سامبا اسکول کے طلبا، موسیقی کی دھن پر خوب ریہرسل کررہے ہیں۔ریو ڈی جنیرو کے ایکسپو سینٹر میں سامبا اسکول کے طلبا نے ہزاروں شائقین کے سامنے سالانہ میلے کی خوب تیاریاں کیں، جس میں بہت سے موسیقاروں ، فنکاروں اور ڈانسرز نے حصہ لیا، پانچ روزہ کارنیول کا آغاز 28 فروری سے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں ہوگا، ،جس کے لئے مختلف اور رنگا رنگ پریڈز، کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ان پریڈز میں سامبا اسکول کے طلبا اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔