Geo News
Geo News

صحت و سائنس
03 فروری ، 2014

خیبر پختون خوا میں آٹھ ہزار 6 سو 25 افراد میں مرگی کے مرض کی تشخیص

خیبر پختون خوا میں آٹھ ہزار 6 سو 25 افراد میں مرگی کے مرض کی تشخیص

پشاور…خیبر پختون خوا میں سال 2013 کے دوران آٹھ ہزار 6 سو 25 افراد میں مرگی کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے اعداد وشمار کے مطابق خیبر پختون خوا میں سال 2013 کے دوران 8 ہزار 625 افراد میں مرگی کے مرض کی تتشخیص ہوئی۔ مرگی کے مرض میں مردان سرفہرست رہا۔ جہاں 2 ہزار 122 افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ صوبہ میں سب سے کم 33 مرگی کے کیسز ایبٹ آباد میں سامنے آئے۔ جب کہ دیگر صوبے کے دیگر 22 اضلاع میں چھ ہزار 470 افراد میں مرگی کے مرض کی تشخیص ہوئی۔

مزید خبریں :