03 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئر مین ذکا شرف کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے جلاس میں بگ تھری کے معاملے پر عوام کے جذبات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، 8فروری کے اجلاس میں فیصلہ وہی کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔ لاہور میں ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ کے طویل اجلاس میں ممبران نے بگ تھری معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئر مین بی سی بی ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جلد وزیر اعظم سے بات کریں گے چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بورڈ عوام کے جذبات کی ترجمانی کررہاہے، آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کی ڈیمانڈ ز دیکھیں گے،وہی فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ بگ تھری کے موٴقف میں نرمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سربراہ سری نواسن نے انہیں نیوٹرل وینیو پر پاکستان سے سیریز کھیلنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پریس کانفرنس میں ذکاء اشرف نے جنوبی افریقا کے ساتھ جناح منڈیلا ٹرافی کرانے کی منصوبہ بندی کا بھی عندیہ دیا ہے ۔ اس موقع پر سبحان احمد کا کہنا تھا کہ 8فروری کوسنگاپورمیں آئی سی سی کااجلاس ہوگا، پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے بگ تھری کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،گورننگ بورڈ چاہتا ہے کہ وزیراعظم سے بگ تھری کے معاملے پر ہدایات لے۔