04 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آج کی ملاقات میں ماحول ساز گار بنانے پر بات ہوگی ، جنگ بندی،طالبان کی رہائی اور دیگر مطالبات ابھی قبل ازوقت ہیں جبکہ مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی رفتار تیزکرناہوگی ۔ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے جیونیوز سے بات چیت میں کہاہے کہ مذاکرات کی رفتار تیز کرنا ہو گی ۔طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان نے جیونیوزسے بات چیت میں کہاکہ ماحول ساز گار ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فائر بندی،طالبان کی رہائی اور دیگر مطالبات ابھی قبل ازوقت ہیں،طالبان رہنماوں سے ٹیلیفون پر بات ہوئی،طالبان سے مل کر مطالبات معلوم کرنا چاہتے ہیں۔