05 فروری ، 2014
ہالی وڈ…والٹ ڈزنی کی نئی اینی میٹڈ فلم”مپٹس -دی موسٹ وانٹِڈ“کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔جیمز بوبن کی ڈائرکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سبز رنگ کے ایسے مینڈک کے گِرد گھومتی ہے جو مجرموں کی تلاش اور خاتمے کیلئے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکل پڑتاہے، فلم میں ایڈونچر بھی ہے اور کامیڈی بھی ، فلم 21 مارچ کوسینما وٴں کی زینت بنے گی۔