07 فروری ، 2014
لندن…لندن میں دوسرے روز بھی زیرزمین ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں زیر زمین ریلوے نظام میں آن لائن ٹکٹ کا طریقہ کارمتعارف کرائے جانے اور ملازمتوں میں کٹوتی کے خلاف یونین نے گزشتہ روز 48 گھنٹے کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی، جس کی وجہ سے دوسرے روز بھی زیر زمین ٹرین سے سفرکرنے والے لاکھوں افراد کو اذیت کا سامانا کرنا پڑا۔ اب تک ملازمین اور ریلوے حکام کے درمیان کوئی سمجھوتا طے نہیں پاسکا ہے، آج بھی بات چیت ہوگی اور اگر کوئی راستہ نہیں نکلا تو 11 فروری کو دوبارہ 48 گھنٹے ہڑتال کی کال دی جاسکتی ہے۔ ہڑتال کے باعث بسوں اور دیگر ذرائع آمدورفت پر لوگوں کا ہجوم لگا رہا۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریلوے ملازمین کی ہڑتال کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ریلوے نظام لندن کے شہریوں کی ضرورت ہے۔