Geo News
Geo News

پاکستان
07 فروری ، 2014

متحدہ نے کوئی دھمکی نہیں دی، بلاول معافی مانگیں، ایم کیو ایم

متحدہ نے کوئی دھمکی نہیں دی، بلاول معافی مانگیں، ایم کیو ایم

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے یوم سوگ کے اعلان پر پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کے تبصرہ پر افسوس کااظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے یوم سوگ کیلئے کوئی دھمکی آمیز لفظ استعمال نہیں کیا ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم نے کارکن کے ماورائے عدالت قتل پر پرامن یوم سوگ کااعلان کیا اور رضاکارانہ طورپر دکانیں اور ٹرانسپورٹ بندرکھنے کی درخواست کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بھی پریس کانفرنس میں تاجربرادری یاٹرانسپورٹرزکے لیے کوئی دھمکی آمیز لفظ استعمال نہیں کیا اورنہ ہی کسی کو فون کرکے دھمکی دی لیکن بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل اورسفاکانہ تشددکے واقعہ پر افسوس کااظہارکرنے کے بجائے دھمکیاں دینے کاالزام لگادیا جو نہایت افسوسناک اورحقائق کے سراسرمنافی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری اپنا بیان واپس لیں اور شہید کے لواحقین اورعوام سے معافی مانگیں۔

مزید خبریں :