08 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکاکی معاون وزیرخارجہ وکٹوریانولینڈکی اپنے سفیرسے یورپی یونین کیخلاف اشتعال انگیزبات چیت کی آڈیوریلیزکردی گئی ہے،جس سے یورپ اورامریکاکے درمیان شدیدتنازعہ کھڑاہوگیاہے۔یوکرائن کے لیے امریکاکیوں اس حدتک گیا،شام کے بعدیوکرائن،امریکا اورروس کے درمیان سردجنگ کامرکزبن گیاہے۔سابق سوویت یونین سے آزادریاست یوکرائن کوایک جانب امریکا اوریورپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں تودوسری طرف روس اپنی سابق کالونی پرنظررکھے ہوئے ہے۔اس ملک میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان محاذآرائی اسی چپقلش کاحصہ ہے۔اوریوکرائن میں امریکی سفیر اورمعاون وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت نے سارے پردے ہٹادیے ہیں۔