08 فروری ، 2014
بنوں…بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں ،بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے الصبح شیرو بڈاخیل میں ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے میاں بیوی اور انکی بیٹی جاں بحق ہوگئی۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔