01 اپریل ، 2012
کراچی …سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے کا کہنا ہے کہ ایم وی ایلبیڈو کے عملہ کی صومالی قزاقوں کے ہاتھوں بازیابی کے لئے 20 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے جس کے لئے16کروڑ روپے درکار ہیں۔ کراچی میں سی پی ایل سی کے دفتر میں مغوی عملہ کے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں احمد چنائے کا کہنا تھا کہ عملہ کی رہائی کے لئے قزاقوں کو تاوان نہیں بلکہ 17 ماہ تک تحویل میں رکھنے کے اخراجات ادا کریں گے، احمد چنائے نے کہا کہ عملہ کی رہائی کے لئے قزاقوں کو 32 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،جس میں 16 کروڑ روپے جہاز کا مالک ادا کرے گا، احمد چنائے نے کہا کہ 22 ارکان کی رہائی کے سلسلے میں بھارت، ایران، سری لنکا اور بنگلادیش سے بھی مدد طلب کی جائے گی۔کیپٹن جاوید اور فرسٹ آفیسر مجتبیٰ کی بیویوں نے قوم سے اپیل کی کہ جس جذبہ سے انہوں نے گزشتہ سال ایم وی سوئز کے عملہ کی بازیابی کے لئے عطیات دیئے ا سی جذبہ سے ان کے پیاروں کی رہائی کے لئے بھی دل کھول کر مدد کریں۔