08 فروری ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے نام پر 40برس پرانی کٹھارا بسوں کا راج ہے۔ ان خستہ حال بسوں کو نہ مالکان تبدیل کرتے ہیں اور نہ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کوئی کارروائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت میں ان پرانی بسوں پر مختصر سا سفر بھی کسی عذاب سے کم معلوم نہیں ہوتا۔ دھواں چھوڑتی ان بسوں میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ مسافروں کو ٹھونسا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں آلودگی پھیلانے میں بھی ان بسوں کا بڑا کردار ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کوئٹہ کی لوکل بسوں کی حالت بہتر بنائے۔