Geo News
Geo News

پاکستان
08 فروری ، 2014

ایم کیو ایم کی اپیل پر سندھ میں یوم سوگ، ملک بھر میں مظاہرے

ایم کیو ایم کی اپیل پر سندھ میں یوم سوگ، ملک بھر میں مظاہرے

کراچی…ایم کیو ایم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔ کراچی میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ صبح کو بند رہے، دن دو بجے کھل گئے ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر آگئی،معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ لاڑکانہ ، ملتان ، کوئٹہ ، پشاور اور مظفر آباد میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر سکھر میں دکانیں اور بازار بند رہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں بھی معمول سے کم نظر آئیں۔حیدرآباد میں قاسم آباد ،لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں شٹر ڈاون رہا۔جام شورومیں یوم سوگ پر بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ٹنڈو الہ یار ، شہداد پور ، ٹنڈو آدم اور سنجھورو میں بھی شٹر ڈاوٴن رہا۔ پیٹرول پمپس بھی بند رکھے گئے۔میر پور خاص میں ہلا ل مارکیٹ، بلدیہ شاپنگ سینٹر اور کھسک پورہ مارکیٹ سمیت تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ نواب شاہ میں لیاقت مارکیٹ، منو آباد، مارکیٹ روڈ، موہنی بازار اور چکرا بازار بند رہے۔ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لاڑکانہ میں ایم کیو ایم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ملتان میں بھی ایم کیو ایم نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے کراچی میں کارکنوں کے ماروائے عدالت قتل کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی گئی۔ کوئٹہ میں ایم کیو ایم کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پشاور پریس کلب کے باہر بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

مزید خبریں :