09 فروری ، 2014
کراچی…ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واسع جلیل نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر ظلم کا بازار گرم ہے۔ متحدہ کے کارکن فہد عزیز کی رخصتی تھی انہیں راستے سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نیکہا کہ ہم مظالم کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔واسع جلیل نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج سہ پہر اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ قبل ازیں دلہا کے اہل خانہ اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فہد عزیز کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہوا تھا ، بعد ازاں پریس کلب کے باہر دیا جانے والا دھرناختم کرکے مظاہرین رات گئے وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچے تھے۔