09 فروری ، 2014
ویانا… این جی ٹی …کہتے ہیں مو سیقی روح کی غذا ہے یہی وجہ ہے کہ آسٹرین مو سیقاروں نے غذا اور مو سیقی کا منفرد ملاپ کر تے ہوئے سبزیوں کو میوزیکل آلات کی شکل دے دی ہے۔ ان مو سیقاروں نے شملہ مرچوں کا بگل،پیاز نما وائلن، شلجم نماطبلے،میٹھے کدو کے بنے ڈرمز اور دیگر کئی سبزیوں سے تخلیق کیے گئے منفرد سازندوں کی مدد سے کانوں میں منفرد موسیقی کا رس گھولتی پر فارمنس پیش کی۔یہ مو سیقار کئی برسوں سے تازہ سبزیوں کومختلف مو سیقی کے آلات کی شکل میں ڈھال کر پر فارم کررہے ہیں جو انہیں دیگرمو سیقاروں سے منفرد بناتی ہے۔