09 فروری ، 2014
بیجنگ …این جی ٹی …چین میں ایک 15 سالہ ایسی با صلاحیت لڑکی مو جود ہے جو لٹو کی طرح گھوم کر سب کو ہلا کر رکھ دیتی ہے لیکن اسے چکر نہیں آتے۔اس لڑکی نے اسپرنگ فیسٹیول کے جشن کے موقع پر ایک مقامی ٹی وی چینل کے منعقدہ کر دہ شو میں اسٹیج پر کھڑے ہو کرچار گھنٹے تک ایک دائرے میں مسلسل گھوم کرچکرلگائے اور دیکھنے والے لاکھوں حاضرین کو حیران وپر یشان ہی کر دیا ۔اس مظاہرے کے بعد لڑکی بالکل صحتمند ہے اور اسے کوئی ذہنی یا جسمانی طور پر نقصان بھی نہیں ہوا۔ ٹی وی چینل پر لاتعداد افراد نے اس کرتب کے اہتمام پر ناصرف تنقید کی بلکہ اسے ظالمانہ اقدام بھی کہا جس کے جواب میں اس پر فارمر لڑکی نے کہا کہ وہ ایک ماہر کر تب باز ہے اور مسلسل چار گھنٹے تک گھومتے رہنا اس کا اپنا روحانی عمل تھا ۔