09 فروری ، 2014
پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہر صورت میں کامیاب ہونگے ،مولاناعبدالعزیزکا بیان کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ طالبان اس قوم کا حصہ ہے اپنے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرنا کوئی جرم نہیں۔ انشااللہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی اور جو قوتیں حکومت طالبان مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشیش کر رہے ہیں انہیں سوائے مایوسی کے کچھحاصل نہیں ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن صرف مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے اور ملک میں جلد ہی امن قایم ہو کررہے گا۔