09 فروری ، 2014
کراچی…کراچی غربی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن نمبر12میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بارہ افرادزخمی ہوگئے ہیں،ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق یہ واقعہ ایک آستانے پر پیش آیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انکی تعداد چھ بتائی جاتی ہے،بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ہیں تاہم ابھی اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق 12افرادزخمی ہوئے ہیں۔جن میں سے 4کی حالت تشویش ناک ہے۔