10 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان مذاکراتی ٹیم طالبان سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے واپس روانہ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان مذاکراتی ٹیم نے شمالی وزیرستان میں دو روز قیام کیا، طالبان سیاسی شوری اور اہم کمانڈر ز سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اور طالبان کے مابین ہونے والی مذاکراتوں مین اہم پیش رفت ہوئی ہے قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر گیارہ بجے اسلام اباد پہنچے گی۔طالبان مذاکراتی ٹیم میں پروفیسرابراہیم اور کمیٹی کے کوآرڈینیٹر یوسف شاہ اورعبدالحسیب شامل ہیں۔