Geo News
Geo News

پاکستان
10 فروری ، 2014

ایم کیو ایم کارکن پر پولیس تشدد کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

ایم کیو ایم کارکن پر پولیس تشدد کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکن فہد پر پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ پولیس اہلکار سادا کپڑوں میں آتے ہیں اور کارکنوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔کراچی میں گذشتہ روز شاہراہ فیصل سے ایم کیو ایم کے کارکن فہد کو اس وقت پولیس اہلکار گرفتار کرکے لے گئے جب وہ دولہا بن کر اپنی دلہن کو واپس لے جارہے تھے جس کے خلاف آج ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، فیصل سبزواری ، فرخ نسیم اور فہد عزیز کے والد نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کو علم ہے کہ فہد عزیز کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ فہد کو بے جا تشدد کا نشانہ بنایا گیااوریہ بھی استدعا کی ہے اس ایف آئی آر میں کراچی پولیس چیف ،ایس ایچ اور شاہرہ ا فیصل اور ایس ایس پی ایسٹ کو نامزد کیا جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سادا کپڑوں میں آتے ہیں اور کارکنان کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاتے ہیں اور پولیس اہلکاروں کا ایک گروہ ہے جو کہ گرفتاریوں کے بعد بھتہ لے کر رہا کرتا ہے۔ انہوں نے انسانہ حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان پر تشدد اور انہیں گمشدہ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیں۔

مزید خبریں :