Geo News
Geo News

کاروبار
10 فروری ، 2014

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی …ہفتے کے آغاز میں کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے،ٹریڈنگ کے دوران100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار آج محتاط نظر آئے اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 483 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 26 ہزار 198 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق حصص بازار میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت سے مارکیٹ منفی زون میں دیکھی گئی۔آج زیادہ ترسیمنٹ، بینکاری سمیت تیل کے شعبے میں انویسٹرز نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔

مزید خبریں :