10 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں ملیر 15 میں گوشت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے تین افرا د ہلاک ہوگئے،ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان بھتے کی نیت سے ملیر گوشت مارکٹ کے قریب آئے،اس دوران شہریوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،ہلاک ہونیوالوں کی میت اسپتال روانہ کردی گئی جبکہ تیسرا زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بھتا خور شامل ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔