Geo News
Geo News

پاکستان
11 فروری ، 2014

گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل،سپلائی آج بحال ہوگی، سوئی ناردرن

گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل،سپلائی آج بحال ہوگی، سوئی ناردرن

لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا ہے کہ رحیم یارخاں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی 36 انچ مین لائن کی مرمت مکمل ہوگئی ہے صبح 8 بجے گیس بحال کر دی جائے گی۔ لاہورمیں جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید نے کہا کہ مین گیس پائپ لائن کی بحالی سے پنجاب کے 80 فی صد گھریلو صارفین کی پریشانی ختم ہوجائے گی،باقی دو لائنوں کی مرمت میں مزید 2روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد صنعت کو بھی گیس دیں گے۔عارف حمید کا کہنا تھا کہ لائنوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلیے 2الگ کمیٹیاں بنا دی ہیں جو 3,4روز میں رپورٹ پیش کردیں گی ۔ایم ڈی سوئی گیس نے کہاکہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ،سیکورٹی اداروں کو ملزمان کا سراغ لازمی لگانا چاہیے۔

مزید خبریں :