11 فروری ، 2014
کراچی…پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے بھٹیوں کو روشن رکھنے کے لیے گیارہ ہزار میٹرک ٹن کوک بھارت سے درآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں بلاسٹ فرنس کو گرم رکھنے اور اور اسے بند ہونے سے بچانے کیلئے 42 کروڑ روپے مالیت کا کوک بھارت سے خرید لیا ۔رقم کی قلت کے باعث اسٹیل ملز کی مجموعی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ،ماضی میں بدانتظامی کا شکار پاکستان اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے اور اسے ملازمین کی تنخواہیں دینے تک کیلئے حکومتی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔