Geo News
Geo News

پاکستان
11 فروری ، 2014

طالبان سے طالبان ہی مذاکرات کررہے ہیں ،اعتزاز احسن

 طالبان سے طالبان ہی مذاکرات کررہے ہیں ،اعتزاز احسن

اسلام آباد…سینیٹر اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں اہل تشیع ، خواتین اور اقلیتوں کابھی ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے اورجس طرح طالبان کا موقف واضح ہے اسی طرح حکومت کو بھی اپنے موقف میں بڑاکلیئر ہونا چاہیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ طالبان سے مذاکرات میں اصل فریق کو شامل ہی نہیں کیا گیا، موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ طالبان سے طالبان ہی مذاکرات کررہے ہیں ، سینیٹ اجلاس کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھاکہ طالبان سے مذاکرات میں حکومت کا موقف بالکل واضح ہونا چاہیے تھا کیوں کہ خواتین ، دیگر مسالک اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔

مزید خبریں :