12 فروری ، 2014
رحیم یار خان…رحیم یارخان میں تباہ شدہ 3گیس پائپ لائنوں میں دوسری کی بھی مرمت مکمل ہوگئی،سوئی نادرن کے مطابق گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جبکہ 18انچ قطر کی تیسری پائپ لائن کی مرمت تا حال جاری ہے۔ ان گیس پائپ لائنوں کو اتوار کی شب کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے نشانہ بنایا تھا۔حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھیں۔تینوں گیس لائنوں کے تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 64 کروڑ مکعب فٹ گیس کی قلت پیدا ہوئی تھی،جس کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی،سوئی ناردرن کی ٹیموں نے 36انچ اور 30 انچ قطر گیس پائپ لائنز کو مرمت کے بعد بحال کردیا ہے۔ جبکہ 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت اب بھی جاری ہے۔