Geo News
Geo News

پاکستان
12 فروری ، 2014

کوٹلی:جیونیوز ٹیم پر فائرنگ کرنے والوں کوپولیس گرفتار کرنے میں ناکام

کوٹلی:جیونیوز ٹیم پر فائرنگ کرنے والوں کوپولیس گرفتار کرنے میں ناکام

کوٹلی…سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کی کوریج کے دوران جیونیوز کی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے مسلح ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کی کوریج کے دوران مسلح افراد نے جیونیوز کی ٹیم پر فائرنگ کردی تھی،واقعے میں جیونیوز کی ٹیم محفوظ رہی۔ پولیس کو اطلاع دینے پر مسلح افراد فرار ہوگئے۔تھانا کوٹلی میں ملزمان عمران اظفر اور ساجد سمیت 4 ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تاہم 2 دن بعد بھی پولیس بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزید خبریں :