12 فروری ، 2014
کراچی…کارکنوں کی بازیابی کے لیے حکومت کودیا گیامتحدہ قومی موومنٹ کاالٹی میٹم ختم ہوگیا جس کے بعد ایم کیوایم نے ملک گیر سطح پر مرحلہ وار اجتماعی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے حکومت کو دیا گیا ایم کیوایم کاالٹی میٹم ختم ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک گیرسطح پرمرحلہ واراجتماعی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا۔پہلے مرحلے میں اجتماعی مظاہرے کا آغاز سینیٹ سے کیا جائے گا، احتجاج کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری راستے اختیار کیے جائیں گے۔